شادی کے بعد کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ ایرن ہالینڈ نے بتا دیا

ایرن ہالینڈ کی غیر روایتی شادی کی مشکلات

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی سپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کرکٹر بین کٹنگ کے ساتھ اپنی غیر روایتی شادی کے بعد بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے بھاؤ میں آج بھی اضافہ

شادی کے بعد کی تبدیلیاں

ایرن ہالینڈ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد اب تک میں اور بین صرف ایک بار کویڈ لاک ڈاؤن کے دوران 2 یا 3 ہفتوں سے زیادہ ایک ساتھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری حملے کے ملزمان گرفتار، منصوبہ بندی کس نے کی؟ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

IVF کے چیلنجز

ایرن ہالینڈ نے بتایا کہ ہماری اس غیر روایتی شادی کو تقریباً 5 سال ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت تکلیف دہ سفر کیا کیونکہ پچھلے 4 سالوں کے دوران میں وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) کے 12 راؤنڈز سے گزری ہوں جو میرے لیے بہت مشکل تھا۔

خواہ حمل ضائع ہوجائے یا پھر آئی وی ایف میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے، دونوں ہی صورتوں میں بہت نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے خواہاں، قطر کی ریاست پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،قطری وزیراعظم

نجی زندگی اور کام کا توازن

ایرن ہالینڈ نے کہا کہ کام اور نجی زندگی میں توازن کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہے اور اب شادی کے 4 سال بعد میں ایسے مقام پر پہنچ گئی ہوں جہاں مجھے اپنی ان کوششوں کا کوئی انجام نظر نہیں آ رہا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اگر انسان کو یہ معلوم ہو کہ وہ جس کام کو کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ ایک دن ہوجائے گا تو وہ اپنے اس کام کو کرنے کے لیے کچھ بھی کرے گا۔ مگر جو کوشش میں کر رہی ہوں، مجھے اس کا انجام نہیں معلوم، مجھے اب اپنی ماں بننے کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کے دوران اپنی زندگی کے توازن کو برقرار رکھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

شادی میں دوریاں

ایرن ہالینڈ نے یہ بھی بتایا کہ ہماری شادی میں کام کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور رہنے کی وجہ سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ ہماری ابھی اولاد نہیں ہے اور ہم ایک دوسرے کے کام کو سمجھتے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...