سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سونے کی قیمتوں میں کمی

کرا چی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایک اور ضلع کا قیام، ڈیرہ اسماعیل خان کو تقسیم کر کے نیا ضلع پہاڑ پور قائم

سونے کی نئی قیمتیں

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے ہو گیا ہے۔

سونے کی طلب اور درآمدات

خیال رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔

سی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...