ڈونلڈ ٹرمپ نے سب کے سامنے فرانسیسی صدر کا مذاق اڑادیا
ٹرمپ کا میکرون پر طنز
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑایا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری عراق کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی دھمکی کے بعد ایمانوئل میکرون نے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ قبول کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
ٹرمپ کی دھمکیوں کا اثر
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر میں طنزیہ انداز میں بتایا کہ میں نے میکرون سے کہا کہ اگر تم نے پیر تک ہماری تمام شرائط نہ مانیں تو میں فرانس سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کیلئے ایس او پیز جاری ،کچن لیبر کیلئے جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی معائنہ لازمی قرار دیدیا گیا
میکرون کی رضا مندی
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میکرون نے فوراً ہتھیار ڈال دیے اور کہا ’ڈونلڈ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا۔ بس عوام کو مت بتانا۔‘
دیگر ممالک کا ردعمل
امریکی صدر کے بقول دیگر ممالک نے بھی ابتدا میں انکار کیا تھا لیکن 3 منٹ کے اندر سب نے قیمتیں بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔








