نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ، کب شروع ہوگا، کتنی لاگت آئے گی؟ جانیے
نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ، کب شروع ہو گا، کتنی لاگت آئے گی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
منصوبے کی تفصیلات
''جیو نیوز'' کے مطابق نوکنڈی سے سبی تک 400 ملین ڈالر کی لاگت سے ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال اپریل میں شروع ہوجائے گا۔
نئے ریلوے ٹریک کی لمبائی
ریلوے ٹریک کا یہ منصوبہ ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹر طویل ہے جس کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ اپریل میں شروع ہوجائے گا۔
منصوبے کی مدت اور فوائد
بتایا جا رہا ہے کہ 400 ملین ڈالر کا منصوبہ 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد سفری سہولیات آسان ہوجائیں گی۔








