اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشتگرد گرفتار کرلیا: سی ٹی ڈی بلوچستان

بلاچستان میں دہشت گرد کی گرفتاری

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ساجد احمد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: 50 سال پرانی 1975 مارک II، جو آج بھی نئی جیسی

پریس کانفرنس میں تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی ڈی بلوچستان کے ڈی آئی جی اعزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے، پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

دہشت گرد کی کارروائیاں

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ساجد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا، گرفتار دہشت گرد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی قونصل جنرل کا جیوفیک ہسپتال لاہور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

دیگر گرفتاریوں کی معلومات

انہوں نے کہا کہ ایک دہشت گرد جہانزیب مہربان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو ریکی اور رقم فراہم کرنے میں شامل رہا ہے۔ جہانزیب نے ایک اور 18 سال کے لڑکے کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔

حکام کے مطابق ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا رہا ہے، ساجد کی بھابھی بھی بی وائی سی کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔ مزید کارروائیوں میں دہشت گرد بیزل اور خاران کے رہائشی سرفراز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

صوبے کی سلامتی کے اقدامات

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پورے صوبے میں پولیس کی عملداری موجود ہے، ہر ضلع میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ادارے کی شاخیں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...