سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کی بریفنگ انتہائی مایوس کن، بھارتی فوج کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوگئی، انڈین دفاعی تجزیہ کار نے اپنی ہی فوج کے پرخچے اڑا دیے
سردی کی شدت کا معائنہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ہوا جس کا اثرکراچی میں بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سناروں کے گرد بھی گھیرا تنگ، ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردیے، اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ
درجہ حرارت میں کمی
انجم نذیر نے کہا کہ کوئٹہ کی ہواوں کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہوئی۔ آنےوالےدنوں میں درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے، ہفتہ یا اتوار تک کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک آجائے گا۔
دیگر شہر کا موسم
دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی رہنے کی توقع ہے۔








