جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے انتہائی آسان ہدف دیدیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی کارروائی
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔ اس دوران شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
ملزمان کی چالان کی نقول کی تقسیم
دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بھی بذریعہ وکیل نقول فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 72سالہ ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن، پامیلا اینڈرس کی محبت میں گرفتار، اظہار کردیا
پی ٹی آئی کارکنوں کی غیر حاضری
28 ستمبر اور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ انہوں نے اپنی بیماری کی وجہ سے غیر حاضری کی درخواستیں دائر کیں۔
آئندہ سماعت کا شیڈول
بعدازاں، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہوگی، اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔