ضلعی ہسپتالوں میں فالج کے علاج کے لیے مرحلہ وار اسٹروک سینٹر بنانے کا فیصلہ، وسط فروری تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ کا ہدف مقرر
پنجاب میں سٹروک سینٹرز کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ سٹروک/فالج مینجمنٹ پروگرام سے پنجاب کے کسی بھی ضلع میں فالج اٹیک کا بروقت علاج ممکن ہوگا۔ پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں فالج کے علاج کے لئے مرحلہ وار سٹروک سینٹر بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس نے سال 2025 کا شاندار کارکردگی ریکارڈ جاری کر دیا
خصوصی اجلاس کا انعقاد
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مرحلہ وار سٹروک مینجمنٹ سنٹرز کا قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 30، پھر 15 اور آخر میں باقی 24 ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ہر ضلع میں ماہر نیورولوجسٹ اور پیڈز نیورولوجسٹ تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرت کیلئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے: بیرسٹر گوہر
سی ٹی سکین مشینوں کی فعالیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر سرکاری ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زندگیاں بچانے کے لئے عارضی طور پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی سٹروک مینجمنٹ پروگرام کی سہولت میسر ہوگی۔ سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کے تحت فزییشنز ہائپر ٹرینڈ ہوں گے۔ فزیشن کو بھی "ٹی پی اے" اور "ٹی این کے" انجکشن لگانے اور سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ کا ہدف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے وسط فروری تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ کا ہدف مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے "ٹی پی اے" انجکشن خریدنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فالج کے علاج کے لئے جدید ترین "ٹی این کے" انجکشن فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 6 گھنٹے فیکٹری چلائی اور 6 کروڑ روپے بل آگیا” لیسکو کا بلنگ فارمولا دیکھ کر پورا ملک چکرا جائے
فالج کا بروقت علاج
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فالج کا اٹیک ہونے پر چار گھنٹے میں ہسپتال پہنچنے پر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو سٹروک/فالج کی علامات سے آگاہ کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا۔
عوام کی خدمت کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں سٹروک سنٹر بنارہے ہیں، بتدریج تحصیلوں تک سٹروک سنٹر کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ چاہتی ہوں کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دوردراز شہر نہ جانے پڑے۔ عوام کو فالج کی علامات سے آگاہی اور چار گھنٹے "گولڈن آور" کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ فالج کے مریض کو چار گھنٹے کے اندر قریبی سٹروک سنٹر پہنچانے پر معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ ہر مریض کو ایمرجنسی علاج کی سہولت قریب ترین ہسپتال میں میسر ہونا میرا ویژن ہے۔








