پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم اوزی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی
پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں 360 کروڑ روپے میں فروخت کر دی گئیں۔ 7 ویں ٹیم ’ ایف کے ایس ‘ گروپ نے سب سے زیادہ 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر حاصل کی جبکہ 8 ویں ٹیم او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ کی بولی لگا کر خرید لی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے تیز سپر کمپیوٹر سے بھی کھربوں گنا تیز: گوگل کی نئی چپ کی ناقابلِ یقین خصوصیات کیا ہیں؟
نیلامی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کی تقریب میں 9 گروپس نے شرکت کی، جن میں ساتویں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ بولی ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے لگائی جو کہ حتمی ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شکاگو سے بوسٹن پہنچا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا
بھاگ دوڑ اور مقابلہ
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کی بولی کا آغاز 110 کروڑ روپے سے ہوا۔ فاتح بولی دہندہ اور آئی ٹو سی میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، دام لگتے رہے اور قدر بڑھتی رہی۔ آئی ٹو سی نے اپنی آخری بولی 174 کروڑ روپے دی جس کے جواب میں ایف کے ایس کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے لگائی اور ٹیم حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکار راشد محمود کی محتسب پنجاب سے ملاقات،خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا
تقریب کا مقام اور اہم شخصیات
رنگ برنگی تقریب کا جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر عطا تارڑ، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سکینڈل کے باوجود فاروق لغاری صدر منتخب ہو گئے، اُن کے صدر بننے کے بعد صورتحال عجیب و غریب ہو گئی، بے نظیربھٹو اورلغاری میں اختلافات ہو گئے
انعامات کی تقسیم
پی ایس ایل آکشن کی تقریب کے آغاز پر ہانگ کانگ سپر سکسز اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ اپنے نام کیا تھا۔ اسی طرح ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کا اسکواڈ کامیاب رہا، جس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سراہا گیا۔
انعامات کی رقم
تقریب میں پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ جیتنے پر 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ ٹیم کی کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا گیا۔ ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔








