بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
راولپنڈی میں ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: اے این پی عہدیدار کو قتل کردیا گیا
سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس موقع پر باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔ نیول چیف نے علاقائی بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم پر روشنی ڈالی۔
بیداری اور تعاون کی خواہش
آئی ایس پی آر کے مطابق، بنگلادیش فضائیہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور مشترکہ تربیتی مشقوں میں اضافہ دونوں افواج کے درمیان بہتر ہم آہنگی میں مددگار ہوگا۔








