فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ائیرچیف کی ملاقات، دفاع تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
ملاقات کا پس منظر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) برادر ملک بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس دوران معزز مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز
دورۂ اسلام آباد
سربراہ بنگلہ دیشی فضائیہ نے اس سے پہلے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایئرچیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و فوجی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیشہ ورانہ تعاون کی اہمیت
دونوں مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔








