بنگلہ دیش: یونیورسٹی انتخابات میں اسلامی طلبہ شبیر کا حمایت یافتہ پینل 3 اہم عہدوں پر کامیاب
بنگلہ دیش میں انتخابی کامیابی
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی جگن ناتھ یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین (جے این یو سی ایس یو) کے انتخابات میں اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ پینل نے 3 اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیرِ بلدیات سعید غنی نے بطور وزیر ذمہ داری قبول کرلی
انتخابات کے نتائج کا اعلان
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے تمام 38 پولنگ مراکز کے نتائج کا اعلان گزشتہ شب الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ کاکولی نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں مردوں کی تعداد کی شرح میں بڑی حد تک کمی کے باعث فوج کی تعداد میں کمی ہو گئی
کامیابی کے حوصلہ افزا نتائج
’’جنگ‘‘ نے بنگلہ دیشی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ پینل نے نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے تینوں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی۔
نائب صدر کی کامیابی
نائب صدر کے عہدے پر ریاض الاسلام نے 5,564 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے قریب ترین حریف کو 4,688 ووٹ ملے۔ یوں کامیابی کا فرق 880 ووٹ رہا۔
جنرل سیکریٹری کی کامیابی
جنرل سیکریٹری کے عہدے پر عبدالعلیم عارف نے 5,470 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مخالف امیدوار خدیجۃ الکبریٰ کو 2,203 ووٹ ملے۔ اس نشست پر کامیابی کا فرق 3,267 ووٹ رہا۔
اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کی کامیابی
اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر مسعود رانا نے 5,002 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدِمقابل بی ایم عتیق تنزیل کو 3,868 ووٹ ملے۔
انتخابات کی مجموعی صورتحال
الیکشن کمشنر ذوالفقار محمود کے مطابق انتخابات کے لیے 16,645 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، جبکہ مجموعی ٹرن آؤٹ تقریباً 65 فیصد رہا۔








