28 جنوری کو یاسین ملک کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ ہے:مشعال ملک

یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مشال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یاسین ملک کو 28 جنوری کو پھانسی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، میں صرف اپنے شوہر کے لیے نہیں بلکہ لاکھوں شہداء کے لیے نکلی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جب اسلام آباد تعمیر ہو چکا تو راولپنڈی کی حیثیت تھوڑی کم ہو گئی، تاہم آج بھی بڑا شہر ہے جہاں دور جدید کی سہولتوں کیساتھ قدیم محلے اور عمارتیں ہیں

کشمیری تحریک کا مقصد

راولپنڈی راجہ بازار کے باجوڑ پلازہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریک سیاست نہیں، قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے۔ ہم ووٹ یا اقتدار کے لیے نہیں نکلے، کشمیری اور فلسطینی آج حق و باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین نسل کشی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جس دن انصاف ہوگا عمران خان آدھے گھنٹے میں جیل سے باہر ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

عزت کی پامالی اور خاموشی کا ظلم

مشال ملک نے مزید کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں پامال کی گئیں ہیں۔ لاکھوں کشمیری شہید اور ہزاروں لاپتہ ہیں، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مساجد شہید کی جا رہی ہیں، خاموشی ظلم کو طاقت دیتی ہے، خوف کے بت توڑنا ہوں گے۔

یاسین ملک کی قید کی صورتحال

مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک ساڑھے چھ سال سے تنہائی سیل میں قید ہیں، انہیں وکیل اور اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...