آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا
گلین میکس ویل کا آئی پی ایل نیلامی سے دستبردار ہونے کا اعلان
میلبورن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) آسٹریلوی آل راؤنڈر بیٹر گلین میکس ویل نے بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں ایڈیشن کے لیے نیلامی میں اپنا نام نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی معطل کر دی
نیلامی سے دستبرداری کا فیصلہ
37 سالہ آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئی پی ایل کے کئی ناقابل فراموش سیزنز کے بعد انہوں نے اس سال نیلامی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت کے کنسرٹ میں دپیکا کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا
شکرگزاری کا جذبہ
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے جسے وہ لیگ کی جانب سے ملنے والے مواقع اور تجربات پر شکرگزاری کے جذبے کے ساتھ کر رہے ہیں۔ میکس ویل نے کہا کہ آئی پی ایل نے انہیں ایک کرکٹر اور ایک انسان کے طور پر نکھرنے میں مدد دی۔ انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے، شاندار فرنچائزز کی نمائندگی کرنے اور پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کو اپنے کیریئر کے یادگار لمحات قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیلئے جاسوسی پر فوجی اہلکار سمیت 7 اسرائیلی شہری گرفتار
مداحوں کا شکریہ
انہوں نے شائقین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔ بھارت کی توانائی، یادیں اور چیلنجز ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔
میکس ویل کی فرنچائزز
گلین میکس ویل آئی پی ایل میں چار مختلف فرنچائزز ممبئی انڈینز، رائل چلنجرز بنگلور، دہلی ڈیئرڈیولز اور پنجاب کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ میکس ویل کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسیس اور سابق انگلینڈ آل راؤنڈر معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔








