صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی اور فریال تالپور کی بیٹی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگی۔
شادی کی خوشخبری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی کل (جمعہ) رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔ عائشہ تالپور کی شادی کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان سید شبیہ علی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں اس اہم سیاسی خاندان کی شادی کا چرچا ہے، ایسے میں بہت سے لوگ دولہا سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد
دولہا کا تعارف
سید شبیہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی والدہ کی صرف رشتہ داری فریال تالپور سے نہیں بلکہ ان کا شمار فریال تالپور کی قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔ سید شبیہ علی نے اپنی ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کراچی سے مکمل کی اور بعد میں معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 2 ممالک آئندہ سال شینگن ممالک کا حصہ بننے کو تیار
پیشہ ورانہ زندگی
سید شبیہ علی نے کچھ عرصہ سندھ کے محکمہ بورڈ آف ریونیو میں خدمات انجام دیں اور پھر نوکری چھوڑ کر اپنا بزنس شروع کیا۔ وہ کراچی میں ایلیٹ کلاس کا ایک معروف ریسٹورنٹ ہی نہیں چلا رہے بلکہ ان کا کاروبار دبئی اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہے۔ سید شبیہ علی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔
شادی کی تقاریب
شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ دو جنوری کو زرداری ہاؤس کراچی میں محفل میلاد سے ہوا۔ تقریبات بدھ 14 جنوری کو آبائی علاقے شہید بے نظیر آباد میں ہونے والے ظہرانے تک جاری رہیں گی۔








