پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں 10 سال کے لیے 36 ارب میں نیلام ہوئیں، محسن نقوی
پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی کا کامیاب انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے ایک یادگار دن کو “دل دھڑکا دینے والا اور تاریخی لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیموں کی نیلامی غیر معمولی طور پر کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم کو مقابلے میں مارے جانے کا ڈر، کمرہ عدالت میں گرفتاری دے دی
ریکارڈ بولی اور سرمایہ کاروں کا جوش
ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی میں ریکارڈ بولیاں لگیں، سرمایہ کاروں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور لیگ کے خاندان میں دو شاندار نئی فرنچائزز شامل ہو گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کی فرنچائز 17.5 ارب روپے میں حاصل کی جبکہ او زی ڈویلپرز نے سیالکوٹ کی فرنچائز 18.5 ارب روپے میں اپنے نام کی۔ اس طرح آئندہ 10 سال کے لیے مجموعی طور پر 36 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناقابل تردید شواہد فراہم کردیئے، 9 مئی واقعات کے کیسز کا جلد فیصلہ سنایا جائے، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
پاکستان کرکٹ سے محبت کا اظہار
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ محض کاروباری معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ سے محبت، اس پر یقین اور خالص جذبات کا اظہار ہے جو اس کھیل میں بھرپور انداز میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شہروں کی شمولیت نے سب کو فخر سے آبدیدہ کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ کا سنہری مستقبل
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی شمع پہلے سے زیادہ روشن ہو چکی ہے اور لیگ ایک نئے اور سنہرے دور میں داخل ہو گئی ہے، جو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔








