ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی، بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا اقدام
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تقسیم ہند کے خون خرابے کے باوجود بھارت اور آسٹریلیا کی پہلی ٹیسٹ سیریز جو منسوخ ہونے کے قریب تھی
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل
بھاری ٹیرف کی خبروں کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ مسلسل چوتھے دن گراوٹ کا شکار بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 4 دنوں میں 9 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
نئے ٹیرف کا بل
نئے ٹیرف کا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا، جس کی صدر ٹرمپ نے حمایت کی۔ بل کی منظوری کے اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ منظوری کے بعد، ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف لگا سکیں گے۔
دنیا بھر پر اثرات
بھارت پہلے ہی 50 فیصد امریکی ٹیرف کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔ نئے ٹیرف بل سے برازیل اور چین بھی متاثر ہوں گے۔








