امریکا آہستہ آہستہ اپنے اتحادیوں سے دور ہورہا ہے: فرانسیسی صدر
میکرون کا بیان
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر فرانس، ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکا آہستہ آہستہ اپنے اتحادیوں سے دور ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہم عوام کی رائے کو سمجھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے: ملک احمد خان
عالمی صورتحال پر تبصرہ
غیرملکی میڈیا کے مطابق، میکرون نے مختلف ملکوں میں تعینات اپنے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بڑی طاقتیں دنیا تقسیم کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں بجلی کے تار بچوں پر موت بن کر گرگئے، 4 جاں بحق
امریکا کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی
ان کا کہنا تھا کہ امریکا فکر سے آزاد ہوکر عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے۔
گرین لینڈ کا معاملہ
میکرون نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ گرین لینڈ کے معاملے میں امریکا ڈنمارک کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا۔








