کراچی میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں آگیا
شدید سردی کی لہر جاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا، کوئی شوبز شخصیت شریک نہ ہوسکی
کراچی کا درجہ حرارت
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے بھی موسم مزید ٹھنڈا محسوس کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی میں سزا پانیوالے 25ملزمان کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
موسمی پیشگوئی
شہر میں آئندہ کچھ روز سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دیگر شہروں کی صورتحال
علاوہ ازیں، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار، پشاور میں چار، اسلام آباد میں پانچ اور لاہور میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








