ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ پھر آگے، 6 ماہ میں 226 ارب ٹیکس دیا
تنخواہ دار طبقہ کی ٹیکس ادائیگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک بار پھر ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ سب سے آگے نکل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کا کم ہونا قومی ٹیم کی شکست کا باعث ہے، اظہر محمود
دوسرے شعبوں سے زیادہ ٹیکس
نہ کاروباری برادری، نہ ریئل اسٹیٹ، نہ زراعت، جولائی سے دسمبر دو ہزار پچیس میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے دیا جو دو سو چھبیس ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری نے خود سے منسوب بلوچستان میں شہید ہونیوالوں سے متعلق بیان کی تردید کردی
تنخواہ دار طبقہ کا ٹیکس اور ریئل اسٹیٹ
تنخواہ دار طبقے کی جانب سے دیا گیا یہ ٹیکس رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے دُگنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Important News for Students: End of Numbers and Positions, New Grading Policy Approved
مالی سال کے مقابلے میں اضافہ
ایف بی آر کے مطابق، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے یا 9 فیصد زیادہ رہا۔
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی کارکردگی
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے 126 ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔








