ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ پھر آگے، 6 ماہ میں 226 ارب ٹیکس دیا
تنخواہ دار طبقہ کی ٹیکس ادائیگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک بار پھر ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ سب سے آگے نکل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مظاہرین ریڈ زون میں اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا، رانا ثنا اللہ کا بیان
دوسرے شعبوں سے زیادہ ٹیکس
نہ کاروباری برادری، نہ ریئل اسٹیٹ، نہ زراعت، جولائی سے دسمبر دو ہزار پچیس میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے دیا جو دو سو چھبیس ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 8 فروری کے احتجاج پر حکومت اور لوگوں کی نظریں ہیں، اگر احتجاج ناکام ہو گیا تو پی ٹی آئی کو دھچکا لگے گا، شیرافضل مروت
تنخواہ دار طبقہ کا ٹیکس اور ریئل اسٹیٹ
تنخواہ دار طبقے کی جانب سے دیا گیا یہ ٹیکس رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے دُگنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں جاری
مالی سال کے مقابلے میں اضافہ
ایف بی آر کے مطابق، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے یا 9 فیصد زیادہ رہا۔
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی کارکردگی
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے 126 ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔








