انتہا پسندوں کی دھمکیاں، بنگلہ دیش نے بھارت کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا
بنگلہ دیش کی طرف سے بھارت کیلئے ویزہ پابندیاں
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت کیلئے ویزہ پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے سروس معطل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عبیرہ ضیاء کی اپنے والد کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت سے ملاقات، ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال
ویزا سیکشنز کی عارضی بندش
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت میں مزید 3 اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں، تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اگست کو یہ مجھے گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں، میں ضمانت نہیں کرواؤں گی، علیمہ خان
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطلی
بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کے مطابق کولکتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزوں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ بھارت میں جن مشنز میں سکیورٹی سے متعلق واقعات پیش آئے ہیں وہاں ویزا خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور یہ فیصلہ مکمل طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
پہلا فیصلہ اور سابقہ معطلی
اس سے قبل 22 دسمبر کو بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی میں قائم ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔








