ٹک ٹاکر رجب بٹ کے وکیل اور کراچی کے وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب

کراچی میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کا معاملہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق اور کراچی کے وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات اور درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان

مذاکرات کی تفصیلات

کراچی سٹی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ ہماری آپس میں تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور درج مقدمات کے محرکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ، بزرگ والدین کے خلاف سگے بیٹے کا تشدد اور جائیداد پر قبضہ کی شکایت

مسائل کا حل

انہوں نے کہا کہ جس واقعے کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوئے اس پر نظر ڈالی گئی، اور تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاہے وہ مسئلہ ایڈووکیٹ ریاض سولنگی کے حوالے سے ہو یا میرے مؤکل کے حوالے سے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا

شرائط کا عدم اطلاق

رجب بٹ کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے پر کوئی شرائط لاگو نہیں کی ہیں، اس معاملے کو کامیابی سے طے کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 10 سال سے سندھ بھر میں وکالت کرچکا ہوں، عامر وڑائچ نے اس مسئلے کے حل میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 11:30 بجے طلب، 39نکاتی ایجنڈا پیش

کراچی بار کی ساکھ

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ اس واقعے سے کراچی بار کی ساکھ متاثر ہوئی، کراچی بار میں ہر قوم، مذہب اور فرقے کی عزت کی جاتی ہے، وکلا مذہبی معاملے پر وکالت کریں خود پارٹی نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

قانون کی بالادستی

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر کراچی بار یقین رکھتی ہے اس لیے اسے ہدف بنایا گیا، اس واقعے کے ذریعے عوام میں کراچی بار کے وکلا کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن آج دونوں فریقین کو فری ہینڈ دیا گیا۔ ہماری طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا اور ہم تشدد کو کبھی سپورٹ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

وکلا کی عزت اور تعاون

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا کوئی مسئلہ ہے تو بار میں آئیں، وکلا سے گزارش ہے کہ جو سائل کورٹ آئے اس سے عزت دیں۔

ماضی کی تلخی

یاد رہے کہ 29 دسمبر 2025 کو ملزم رجب بٹ اور دو وکلا ریاض سولنگی اور فتح ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی، جس پر وکیل صفائی بیرسٹر میاں علی اشفاق نے وکلا کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا اور سندھ بار کونسل میں درخواست دی تھی، جس پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی تھی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...