عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا
جھوٹی خبریں اور وضاحت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی، میانوالی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار، متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا
تفصیلات اور وضاحت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے عابدہ پروین کی بیٹی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز لاہور کے علاقے دلگران چوک کی ایک رہائشی خاتون کا انتقال ہوا تھا جن کا نام عابدہ پروین تھا، جس کی بنیاد پر غلط فہمی پیدا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بہادر خاتون نے کار چور کو دبوچ کر واردات ناکام بنادی
مداحوں کے لئے پیغام
انہوں نے کہا کہ یہ تمام خبریں سراسر غلط ہیں، میری والدہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا سہرا کس کو جاتا ہے؟ دیکھیے لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
عوام کی اپیل
بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں اور غیر مصدقہ معلومات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
تشویش کی لہر
ان جھوٹی خبروں کے باعث ملک اور بیرونِ ملک عابدہ پروین کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ خاندانی ذرائع نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات نہ پھیلائی جائیں اور فنکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔
عابدہ پروین کی حیثیت
واضح رہے کہ عابدہ پروین کو پاکستان کی سب سے نامور اور عظیم گلوکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔ اہلِ خانہ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ عابدہ پروین محفوظ اور خیریت سے ہیں。








