لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں؟ کیا ایسے ملک چلے گا؟ فواد چودھری

فواد چودھری کا نکتہ نظر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ مالٹا کے اعزازی قونصل جنرل حسن محمود زیدی کا دورہ سندس فاؤنڈیشن، زیرعلاج بچوں میں تحائف تقسیم

میڈیا سے گفتگو

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت کو روز ایک تماشا چاہیے، اپوزیشن کی طرف سے بھی کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی ہے، گوہر صاحب نے اگرعہدہ قبول کیا ہے تو تھوڑی ہمت بھی دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

مذاکرات کی اہمیت

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ مذاکرات چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آصف زرداری اور شہباز شریف ان مذاکرات کی اونر شپ لیں، لڑائی آپ کی ہو رہی ہے کہ بھگت پاکستان رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ

انہوں نے کہا کہ ابھی تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، دوسری طرف سے سہیل آفریدی کے متعلق جو بیان آیا وہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں کیلئے الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل

ملتان جانے کا ارادہ

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم ملتان جارہے ہیں، بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کے اصل سٹیک ہولڈرز تو جیلوں میں ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت تمام لیڈرشپ مذاکرات کا کہہ چکی ہے، پی ٹی آئی کے اصل لوگوں کو آپ نے ٹھڈے مکے مار کے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش

معاشی صورتحال

فواد چودھری نے کہا کہ ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے، ہماری آمدنی اس وقت 2015 کے لیول پر چلی گئی ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں کی تشویش

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اوور سیز پاکستانی اس وقت ایک ڈالر انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، ہم اوور سیز پاکستانیوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے حکومت کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کا کہا ہے، مذاکرات کے لیے حکومت کو سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...