پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی تردید
وزیر تعلیم پنجاب کی تردید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی حریت کانفرنس کا 8 جولائی کو کراچی میں جموں کشمیر بنیان مرصوص ریلی نکالنے کا اعلان
تعلیمی اداروں کے اوقات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام سکولز، کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے، تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
محکمہ تعلیم کی وضاحت
راناسکندرحیات کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی۔








