حارث وحید کے والد کے ساتھ عمرے کے دوران معجزاتی واقعہ، اداکار نے ویڈیو شیئر کردی
حارث وحید کا معجزاتی واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے معجزاتی واقعے کا ذکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس کو ایشیا کی بہترین سیاحتی منزل قرار دے دیا گیا، یہ دبئی نہیں بلکہ۔۔۔
عمرے کی سعادت
حارث وحید نے حال ہی میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی جس دوران پیش آنے والے واقعے کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
ویڈیو کا اشتراک
اداکار نے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے والد ویل چیئر پر نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین حمل اور زچگی کے دوران موت کا سامنا کرتی ہیں، پاپولیشن کونسل
حیرت انگیز واپسی
اداکار کے مطابق ان کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے ویل چیئر پر گئے تھے تاہم وہ اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن واپس آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ
اللہ کی مہربانی
حارث وحید نے مزید لکھا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، یہ سب اللہ کی مہربانی ہے اور وہ اپنے والد کے لیے بے حد خوش ہیں۔
مداحوں کی دعائیں
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اداکار کے چاہنے والوں نے عمرے کی مبارک باد دی اور ان کے والد کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔








