پاکستان کے دو ٹوک مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، چین سے دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے: عالمی جریدہ
پاکستان کی بہتر سفارتکاری کا عالمی اعتراف
نیو یارک (خصوصی رپورٹ) عالمی جریدے ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کا کہنا ہے کہ بہترین سفارتکاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ پاکستان کے دو ٹوک مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے، اور چین سے دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
چین کی حمایت اور پاکستان کا کردار
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عالمی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مؤثر کردار اور بہترین سفارتکاری کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کے قومی معاملات پر یکساں دوٹوک مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ چین پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے۔ امریکہ سے اچھے تعلقات کے ساتھ پاک-چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اور چین پاکستان کے عالمی اور علاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ لائیزر فورم پنجاب اور لاہور میں مرکزی قیادت کی جانب سے جو نامزد گیان کی گئیں ان کے باعث مسلم لیگی وکلاء کئی دھڑوں میں بٹ گئے
سلامتی کونسل اور علاقائی استحکام
رپورٹ کے مطابق چین سلامتی کونسل اور ایس سی او کی صدارت کے لیے پاکستان کو بہترین اور موزوں تصور کرتا ہے۔ پاکستان بھی چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کو اہم سمجھتا ہے۔ چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا ہے اور افغان حکومت پر اعتدال پسندی اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر زور دیا ہے۔
ماہرین کا تجزیہ
ماہرین کے مطابق، خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی مؤقف کی بھرپور توثیق ہے۔








