برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ، برمنگھم ائیرپورٹ بند
برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی
لندن(آئی این پی) برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد گاڑی کی جگہ سائیکل پر گھر جانے کو ترجیح دینے والے جوڑے نے سب کو حیران کردیا
طوفانی ہوائیں
برفانی طوفان کے باعث 100 میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے رن وے بند کرنا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک میڈیا فورم کا اہم سالانہ اجلاس اور تنظیمِ نو کا اعلان
کارنوال میں مشکلات
کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے، طوفان کی وجہ سے انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
لندن میں اثرات
اس کے علاوہ لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ایمبر الرٹ
ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لئے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔








