ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ہنگامی امداد
لندن(آئی این پی ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جنگ زدہ غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف کے والد اور سوتیلی والدہ کا پاکستان میں روپوش ہونا: “بین الاقوامی تلاش کے آپریشن کے دوران میں نے انہیں چھپایا تھا”
امداد کی تقسیم
رپورٹس کے مطابق، امداد میں سے ایک لاکھ ڈالر غزہ، ایک لاکھ ڈالر سوڈان اور ایک لاکھ ڈالر کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کو فراہم کی جائے گی۔ ملالہ یوسفزئی نے تنازعات کے شکار علاقوں میں زندگی کی سختیاں جھیلتی لڑکیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
تعلیم کے حق کا مطالبہ
ملالہ نے حکومتوں سے لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا خیال رکھنے، بین الاقوامی اداروں سے جنگی جرائم کرنے والوں سے عالمی قوانین پر عمل کروانے اور عوام سے بچوں کے مستقبل کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔








