بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گیا
بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اہم کھلاڑی انجریز کا شکار ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی
تلک ورما کی انجری کی تفصیلات
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی کرکٹر تلک ورما نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق تلک ورما نے راجکوٹ میں ٹیسٹیکولر سرجری کروائی ہے جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ باقی 2 میچز میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹریننگ پر واپسی اور فٹنس کے مراحل کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیو ایم کے راستے پر تیزی سے گامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پائیں گے، رانا ثنا اللہ
سوشل میڈیا پر خبر
???? NEWS ????
Tilak Varma ruled out of the first three T20Is against New Zealand.
His availability for the remaining two matches will be assessed based on his progress during the return-to-training and skill phases.
Details | #TeamIndia | #INDvNZ | @IDFCFIRSTBank…
— BCCI (@BCCI) January 8, 2026
یہ بھی پڑھیں: آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
مزید تفصیلات
تلک ورما نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی میں حیدرآباد کی جانب سے بنگال کے خلاف میچ کھیلا تھا، تاہم اطلاعات کے مطابق انہیں دورانِ میچ کوئی چوٹ نہیں لگی۔ تاہم بعد ازاں درد کی شکایت پر فوری طور پر سکین کیے گئے، جس کے بعد سرجری کی گئی۔ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ وہ آج حیدرآباد واپس روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اڑتی دھول اورانجن کے دھوئیں سے جو چیز مسافروں کے چہرے پر چپکتی اس کا رنگ پیا کے چڑھے پیار کے رنگ سے بھی کہیں زیادہ گہرا ہوتا
سیریز اور ورلڈکپ میں شرکت کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ تلک ورما کا نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز اور 7 فروری کو امریکہ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں کھیلنا بھی غیر یقینی ہے۔ واضح رہے کہ تلک ورما حالیہ مہینوں میں بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 18 اننگز میں 567 رنز بنائے۔
متبادل کھلاڑی کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے لیے تاحال کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔








