انتخاب خان چمکنی صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کوآرڈینیٹر مقرر
انتخاب خان چمکنی کی نئی تقرری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ انتخاب خان چمکنی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء کی قازقستان میں 35 ممالک کے سائنسی مقابلے میں تاریخی کامیابی
منتخب رہنما کی قابلیت
مسلم لیگ (ق) کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے انتخاب خان چمکنی کی تقرری کو قیادت کے اعتماد اور ایک بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخاب خان چمکنی ایک سینئر وکیل ہیں اور بطور صوبائی صدر پارٹی کو خیبر پختونخواہ میں مؤثر انداز میں منظم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مٹی کا طوفان، شہر میں یکدم ہی اندھیرا چھا گیا
نئی ذمہ داریوں کا آغاز
انہوں نے کہا کہ انتخاب خان چمکنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کار کا کردار ادا کریں گے اور وزارت کے ذیلی اداروں میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گے۔ مصطفیٰ ملک کے مطابق اس تقرری سے پارٹی کارکنان اور اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ”تیار ہیں ہم، اللہ اکبر“ ریلیز
قیادت کی ہدایات
ترجمان مسلم لیگ (ق) نے مزید کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی واضح ہدایات ہیں کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو بھرپور عزت دی جائے اور انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی، مریم نواز
کارکردگی کی بہتری
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی زیرِ قیادت وزارتوں کی کارکردگی نمایاں اور مثالی ہے۔ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مؤثر اور انقلابی اقدامات کیے ہیں، جن کے باعث لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی مواقع
انہوں نے بتایا کہ اٹلی، یورپ اور خلیجی ممالک پاکستانی ہنرمندوں کے لیے مواقع فراہم کر رہے ہیں، جبکہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں پنجاب میں صنعتی ترقی کا نیا دور شروع ہوا، بیمار صنعتیں بحال ہوئیں اور ریکارڈ سرمایہ کاری ممکن ہوئی۔








