عطاتارڑ نے تحریک انصاف کو کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ اور سہولت کار قرار دے دیا
وفاقی وزیر معلومات کا بیان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے تحریک انصاف کو کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ اور سہولت کار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر کبھی حملہ نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی نے استثنیٰ لیا ہوا ہے، قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے اس کے پیچھے تحریک انتشار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا
پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی حکمرانی پر تنقید
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسی حکمران مسلط ہیں جن کے ذہن بہت چھوٹے ہیں، خیبر پختونخوا میں بدقسمتی سے چھوٹے دل والی حکومت مسلط ہے۔ وزیراعلٰی کے پی نے لاہور جاتے ہی خواتین کی تضحیک کی۔ خیبر پختونخوا کی حکومت کا کردار شرمناک ہے، یہ عورتوں پر طعنے کستے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 2026ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا
پی ٹی آئی کی موقف پر سوالات
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کالعدم تحریک طالبان کے خلاف بات کیوں نہیں کرتی؟، تم میں طاقت ہے تو حوصلے سے بات کرو، ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے، آخری دم تک اس کا تعاقب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گنگا کنارے پہنچے تو میڈیا والے جھپٹ پڑے، خیالوں میں گنگا کو صاف ستھرے روپ میں دیکھتے رہے لیکن معاملہ اْلٹ ہے، دریا شروع ہی سے اتنا میلا ہے؟
انتقادات اور کاوشیں
عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو لاکر خیبر پختونخوا میں بسایا، ان کا لیڈر دہشت گردوں کو شہید کہتا تھا، اُن کا اپنا ایجنڈا ہے، پاک فوج کے کسی جوان کیلئے کبھی انہوں نے ایک لفظ تک نہیں لکھا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کا تعاقب کر کے اس کا خاتمہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا
پنجاب کی ترقی اور دیگر صوبوں کی صورتحال
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، سوائے کے پی ہر جگہ ترقی ہو رہی ہے، سندھ اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے برسراقتدار حکومت کی گورننس زبوں حالی کا شکار ہے۔
وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر تنقید
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیرونی دوروں پر تنقید کرنے والے لوگ نادان ہیں، کوئی بلا رہا ہے تو وزیراعظم جا رہے ہیں، دعا کریں ہر وزیراعظم کو اتنی ہی عزت ملے جتنی شہباز شریف کو ملتی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عزت ہر پاکستانی کی عزت ہے۔








