2025 میں طورخم بارڈر سے کتنے افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا، کتنے مسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا ..؟ اہم تفصیلات جاری
طورخم بارڈر کی صورتحال 2025
پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 2025 میں طورخم بارڈر سے کتنے افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا، کتنے مسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا ..؟اہم تفصیلات جاری کر دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو دشمن کو ناکام بنانے پر مبارکباد
مسافروں کی آمدورفت
تفصیلات کے مطابق 2025 میں طورخم بارڈر پر آمدورفت کرنے والے مسافروں کی تعداد 10 لاکھ 7 ہزار 530 رہی۔ایف آئی اے امیگریشن نے 2025 کے دوران طورخم بارڈر پر آمدورفت سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ سال طورخم بارڈر پر 5 لاکھ 47 ہزار 727 افغان اور دیگر مسافر ویزا و پاسپورٹ پر پاکستان آئے۔ 4 لاکھ 59 ہزار 803 افغان اور دیگر مسافر ویزا و پاسپورٹ پر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی سوشل میڈیا پر ناکام ہوئیں، خرم دستگیر کا انکشاف
افغان شہریوں کی واپسی
’’ جنگ ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 4 لاکھ 65 ہزار 121 افغان شہری رضاکارانہ طور پر وطن واپس گئے جبکہ 51 ہزار 736 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پکڑ کر وطن واپس بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
قانون نافذ کرنے والے ادارے
قبضے میں لیے گئے 40 ہزار 908 پی او آر اور اے سی سی کارڈز افغان کمشنریٹ کے حوالے کیے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب 287 افراد کو طورخم بارڈ پر حراست میں لیا گیا۔ 2025 میں طورخم بارڈر پر 277 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ 1595 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر طورخم بارڈر پر داخلے سے روک دیا گیا۔
علاج کے خواہمائش مند مریض
طورخم بارڈر پر 36 ہزار 70 افغان مریض علاج کیلئے پاک افغان دوستی ہسپتال آئے۔








