دعویٰ سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہر چیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، شیرافضل مروت
شیرافضل مروت کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہر چیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے۔ نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟
یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو بدترین تحفہ، 45ویں سالگرہ پر سزائے موت دے دی گئی
پی ٹی آئی کا بیانیہ
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی ایک شخص کی زبان یا بولی پوری جماعت کا بیانیہ نہیں ہے۔ کے پی میں دہشتگردی 25 سالوں سے ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر تمام چیزوں پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ نے سپریم کورٹ سے لال قلعہ کا قبضہ مانگ لیا
صوبائی حکومت کی غلط بیانی
نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟ کے پی سے سارے افغانیوں کو بھی چلتا کردیا ہے۔ وادی تیراہ میں آپریشن ہورہا ہے لیکن صوبائی حکومت غلط بیانی کررہی ہے کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا ہے۔ باجوڑ اور دو تین علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے سے ون ڈے میچ جیتنے کے بعد کپتان محمد رضوان کی گفتگو
پی ٹی آئی اور وفاق کی ہم آہنگی
کے پی حکومت کا وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہونا اچھی بات ہے، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ڈر سے اور عوام کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دینے کیلئے ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جو ریاست کو درکار ہوتی ہے۔
عمران خان کے الزامات
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الفاظ ہیں کہ شہباز گل نے میرا موبائل فون سافٹ ویئر لگا کر انٹیلی جنس ایجنسی کو دیا اور مجھے پتا بھی نہیں تھا۔ خان کے دونوں موبائل چوری کرکے فیض حمید کے حوالے کئے گئے۔








