دعویٰ سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہر چیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے، شیرافضل مروت
شیرافضل مروت کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں پی ٹی آئی ہر چیز پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے۔ نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: دیکھنا ہے الیکشن کمیشن نے آئین سے روگردانی کی یا سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے، جسٹس امین الدین
پی ٹی آئی کا بیانیہ
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی ایک شخص کی زبان یا بولی پوری جماعت کا بیانیہ نہیں ہے۔ کے پی میں دہشتگردی 25 سالوں سے ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر تمام چیزوں پر وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں الیکشن میں حکمران اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا
صوبائی حکومت کی غلط بیانی
نئی کے پی حکومت آنے کے بعد کبھی سنا کہ کسی ڈرون کی مذمت کررہی ہو؟ کے پی سے سارے افغانیوں کو بھی چلتا کردیا ہے۔ وادی تیراہ میں آپریشن ہورہا ہے لیکن صوبائی حکومت غلط بیانی کررہی ہے کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا ہے۔ باجوڑ اور دو تین علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ فحش ویڈیوز لیک ہونے پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی خاموشی توڑ دی
پی ٹی آئی اور وفاق کی ہم آہنگی
کے پی حکومت کا وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آن بورڈ ہونا اچھی بات ہے، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ڈر سے اور عوام کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دینے کیلئے ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جو ریاست کو درکار ہوتی ہے۔
عمران خان کے الزامات
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الفاظ ہیں کہ شہباز گل نے میرا موبائل فون سافٹ ویئر لگا کر انٹیلی جنس ایجنسی کو دیا اور مجھے پتا بھی نہیں تھا۔ خان کے دونوں موبائل چوری کرکے فیض حمید کے حوالے کئے گئے۔








