5 سالہ منصوبہ سے کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے، پہلے مرحلے میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی: مصطفیٰ کمال
کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ 5 سالہ منصوبہ سے کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح کردیا گیا
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت معاہدہ
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مفت ادویات کی فراہمی کے معاہدے کی تقریب کے دوران کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ادویات حکومت پاکستان اور ادویہ ساز کمپنی "روش" کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کا کیا ہے!
علاج کی سہولیات اور مالی تقسیم
پمز ہسپتال میں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں پمز ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی جن میں سے 70 فیصد اخراجات کمپنی جبکہ باقی 30 فیصد اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔ عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال؛ریلوے جنکشن پر مسافر پل گرنے سے ایک شخص جاں بحق
745 مریضوں کے لیے علاج
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 745 مریض جو کینسر کے علاج کے لیے پمز ہسپتال آئیں گے، ان کے علاج کے لیے ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سموسہ لانے کیوں نہیں دیے؟ بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی
کاروباری شراکت داری کا آغاز
"اے پی پی" کے مطابق وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے تقریباً 1 کروڑ مالیت کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ کینسر جیسی موذی بیماری پورے خاندان کو تباہ کر دیتی ہے، دوا ساز کمپنی "روش" پاکستان کے پاس 3 طرح کے کینسر کے علاج کی ادویات ہیں جن سے چھاتی کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور لیور کینسر کا علاج ممکن ہے۔
حکومت اور کمپنی کی شراکت
10 لاکھ حکومت پاکستان اور تقریباً 90 لاکھ کمپنی فراہم کرے گی۔ یہ پہلا مرحلہ ہے، اگر پبلک پرائیویٹ کا اعتماد بحال ہوا تو مزید منصوبے بھی شروع ہوں گے۔ ہیلتھ کیئر بیماری سے بچانے کا نام ہے۔ وزیراعظم کی رہنمائی اور فکر مندی سے ہم صحت کے شعبے میں بہتری لا رہے ہیں، پمز ہسپتال سے اس منصوبے کا آغاز ہوگا۔








