مولانا فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے، اہم ملاقاتیں طے
مولانا فضل الرحمان کا لاہور دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس کیسز: سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
11 جنوری کا پروگرام
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق 11 جنوری کو صبح 10 بجے مولانا فضل الرحمان جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع و مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔ بعد نماز ظہر، وہ جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ختم بخاری کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھوپ سے چہروں نے دنیا میں ۔۔۔ کیا اندھیر مچا رکھا ہے
12 جنوری کا شیڈول
مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو بعد نماز ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے: اسد قیصر
اجتماعی ملاقاتیں
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی اس دورے میں علماء کرام، سماجی شخصیات، جماعتی ذمہ داران اور پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ہمراہ وفد
دورے میں مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار ودیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔








