پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر مسلم لیگ (ن) کے اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب
لاہور سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدوار
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسامہ عبدالکریم کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے: وزیر دفاع
امیدواروں کی صورتحال
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم اسامہ عبدالکریم کے مقابلے میں 9 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے، جبکہ دسویں امیدوار محمد عباد خان ضمنی انتخاب سے دستبردار ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ اخلاص و محبت کے رشتے کا گلا گھونٹ دیا جائے، اْسے خط کا جواب نہ دیا جائے، ہم اندھیرے میں ہی رہیں
ضمنی انتخاب کی تاریخ
واضح رہے کہ پی پی 289 پر ضمنی انتخاب 25 جنوری کو شیڈول تھا، تاہم تمام امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔
نشست کا پس منظر
یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سردار محمود قادر لغاری کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ سردار محمود قادر لغاری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے کامیاب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے。








