یمن: ایس ٹی سی نے خود کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا
جنوبی عبوری کونسل کا خاتمہ
صنعاء/عدن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے ارکان اور اس سے وابستہ اداروں نے جمعہ کے روز کونسل کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے میری ریڈ لائن، استحصال کسی صورت برداشت نہیں : وزیر اعلیٰ مریم نواز
فوجی کارروائیوں پر تحفظات
العربیہ کے مطابق جاری کردہ بیان میں ارکان نے کہا کہ حضرموت اور المہرہ میں ہونے والی حالیہ عسکری کارروائی کے فیصلے میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی، اور یہ کارروائی “جنوبی کاز کو نقصان پہنچانے” کا باعث بنی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انویسٹرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری افتخار احمد چیمہ کا پرتکلف عشائیہ
کونسل کی ناکامی
بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی عبوری کونسل اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ ‘آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا
ریاض کانفرنس کی امیدیں
ارکان نے امید ظاہر کی کہ ریاض میں ہونے والی کانفرنس “جنوبی مسئلے کے حل کے لیے ایک واضح وژن” پیش کرے گی، جبکہ سعودی عرب کا آئندہ مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
امارات کی حمایت
واضح رہے کہ ایس ٹی سی کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل تھی۔ گزشتہ دنوں امارات کی اس پراکسی نے تیزی سے جنوبی یمن پر قبضہ کیا جس کے بعد سعودی عرب نے اس پر فضائی حملے کیے۔ ایس ٹی سی کی وجہ سے امارات اور سعودی عرب کے تعلقات میں بھی کشیدگی دیکھنے کو ملی تھی。








