وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کل سے شروع ہوگی

نقل مکانی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے وادی تیراہ کے علاقہ میدان ملک دین خیل سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ 3 روز سے جاری ہے اور شیڈول کے تحت 10 جنوری سے باقاعدہ طور پر نقل مکانی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انٹر کے امتحانات کب شروع ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

رجسٹریشن سینٹر کا قیام

ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے پائیندی چینہ میں متاثرین کیلئے خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں گزشتہ 3 روز سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 2500 سے زائد خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا جن میں 176 خاندانوں کو نادرا سمیت دیگر محکموں سے کلئیرنس کے بعد ابتدائی طور پر مالی امداد ڈھائی لاکھ روپے فی خاندان فراہم کردی گئی ہے۔ دیگر رجسٹرڈ خاندانوں کو بھی ایڈوانس مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی رہائی، وطن واپسی سے متعلق کیس، وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

نقل مکانی کا شیڈول

انتظامیہ کے مطابق شیڈول کے تحت 10 جنوری سے باقاعدہ طور پر نقل مکانی کا عمل شروع کیا جائے گا جو 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس جبکہ ہر خاندان کو ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم دی جائے گی جس پر متاثرین اپنی مرضی کی رہائش اختیار کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل

آپریشن کے نتائج

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، آپریشن کے بعد متاثرین کی واپسی اور بحالی کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میدان کی مجموعی آبادی ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

نقصانات کا معاوضہ

آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...