مذاکرات اس وقت تک نہیں ہونگے جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر
تحریک انصاف کے رہنما کی گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ عمران خان کا جو پیغام ہوتا تھا میں باہر آ کر بتاتا تھا، لیکن اب وہ بھی حق چھین لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کی گرفتاری کے لیے رات ایک بجے میرے گھر کا محاصرہ کیا: شیریں مزاری
مذاکرات کی شرط
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کا جو پیغام ہوتا تھا میں باہر آ کر بتاتا تھا، لیکن اب وہ بھی حق چھین لیا گیا ہے۔
ایم پی ایز اور ایم این ایز کا کردار
ایم پی ایز اور ایم این ایز کو جب بھی کال دی گئی وہ اپنے گھروں سے نکل کر آئے ہیں۔ آج بھی جو پارٹی کا فیصلہ ہو گا، مجھ سمیت سب رہنما اس پر عمل کریں گے۔








