پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
میچ کی منسوخی
دمبولا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر جوان شہید
بارش کا اثر
تاہم دمبولا میں بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور پھر بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0 کی برتری حاصل ہے۔
آخری ٹی ٹوئنٹی کی معلومات
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔








