لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 160 روپے ہو گئی
چینی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس کے نفاذ کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 150 روپے ہونی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اکبری منڈی کی صورتحال
اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا اضافے کے بعد 7 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔
حکومتی اقدامات
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا، شوگر سیس میں ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کرے گا。








