رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والے چور کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا
ملتان میں چوری کی واردات
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والا چور گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، ایم این اے علی موسیٰ گیلانی بدھلہ سنت میں ایک کبڈی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جہاں نامعلوم چور نے ان کا موبائل فون چوری کر لیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے 12 گھنٹے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے موبائل چور کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیا۔








