خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے پہلگام حملے کو بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے دیا
کارروائیاں اور نتائج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جنوری 2026 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان
شمالی وزیرستان میں آپریشن
ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف فلم ساز اور ’کے جی ایف 2‘ کے ڈائریکٹر ’کرتن نداگوڑا‘ کا 4 سالہ بیٹا لفٹ میں پھنس کر جاں بحق
ضلع کرم میں کارروائی
دوسری کارروائی ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ اور مشترکہ طور پر کی گئی، جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو بھی میری بلی ڈھونڈ کر لائے گا اسے انعام دوں گی‘ کراچی کی خاتون کا اعلان
ہلاک شدگان کا اسلحہ
ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کتنے فیصد نوجوان ویپ کا استعمال کرتے ہیں؟ رپورٹ جاری
جاری آپریشنز
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
قومی ایکشن پلان کی حکمت عملی
بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار اور قوت سے جاری رکھیں گے۔








