لاہور، جانوروں کو بھوکا رکھنے اور مارنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ویب ڈیسک) ہنجروال کی مرغزار کالونی میں جانوروں کو حبسِ بے جا میں رکھنے، بھوکا رکھنے اور مارنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کے خلاف سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جانے لگا
ملزمان کی شناخت
پولیس کے مطابق ملزمان علی رضا، کاشف اور حسن علی نے ایک کلینک بنا رکھا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 بلیاں، 3 کتیا اور ان کے بچے برآمد کیے گئے جن میں سے 5 بلیوں کے بچے مردہ پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ اور قانونی شکنجے میں لانے کا حکم
سوشل میڈیا پر جانوروں کی ویڈیوز
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ جانوروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن علی خود کو جعلی ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا اور جانوروں کا معائنہ بھی خود ہی کرتا تھا۔
ریسکیو کی کارروائی
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ حاملہ بلیوں کو ریسکیو کیا گیا جن کی حالت خراب تھی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہنجروال پولیس نے سب انسپکٹر محمد بلال یحییٰ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔








