گجرات میں بندروں کی یلغار، شہری پریشان
جنگلی بندروں کی اچانک آمد
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے اندرون علاقوں میں جنگلی بندروں کے اچانک نمودار ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ چوک ماہنہ، چاہ پیپل، فوارہ چوک، کھاری کھوئی، قلعہ ڈھکی سمیت متعدد علاقوں میں بندروں کی آزادانہ اچھل کود دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا
بندروں کے حملے
علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور بجلی کی تاروں پر پھلانگتے نظر آتے ہیں، جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بندر گھروں کی چھتوں سے سامان اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں جبکہ کئی بچے بندروں کے حملوں کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی اہم شخصیت مستعفی
محکمہ وائلڈ لائف کی ناکامی
مقامی افراد نے شکوہ کیا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف بندروں کو قابو میں کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
فوائد کا مطالبہ
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے فوری طور پر نوٹس لینے اور بندروں کو پکڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔








