قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل، اطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیا
منافع کی شرح میں تبدیلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے، نئی شرح کا اطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیا ہے;
مختلف بچت سکیموں پر منافع کی تفصیلات
شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 4 بیس پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10.64 فیصد سے بڑھا کر 10.68 فیصد کردی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 36 بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.92 فیصد سے کم کرکے 10.56 فیصد کر دی گئی ہے۔
سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 10.60 فیصد سے کم کرکے 10.20 فیصد کردی گئی ہے۔
سپیشل سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح 40 بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.60 فیصد سے کم ہوکر 10.20 فیصد ہوگئی ہے۔
سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 50 بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.50 فیصد سے کم ہوکر 9 فیصد کر دی گئی۔








