لاہور کی نجی یورنیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کا جنرل اسپتال میں علاج جاری
لاہور میں طالبہ کی حالت بہتر
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی نجی یورنیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کا جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے۔ اسپیشل میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ طالبہ فاطمہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی
معالجین کی بریفنگ
پروفیسر جودت سلیم نے بریفنگ میں بتایا کہ طالبہ دو روز سے بغیر وینٹی لیٹر اور آکسیجن سپورٹ کے سانس لے رہی ہے۔ طالبہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر اور مستحکم ہے۔ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ طالبہ فاطمہ کی اعصابی حالت تسلی بخش ہے، انکا جی سی ایس لیول 15/15 ہے۔
متوقع آپریشن اور علاج
انہوں نے مزید کہا کہ پیر کی صبح طالبہ کا ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا آپریشن متوقع ہے۔ آرتھوپیڈک ٹیم ٹانگ کے زخموں کی باقاعدگی سے ڈریسنگ کر رہی ہے۔ پروفیسر جودت کا کہنا تھا کہ نفسیاتی علاج کے لیے ٹیم نے کونسلنگ اور ادویات کا آغاز کردیا ہے، طالبہ کی بہتر جسمانی حرکت کے لیے فزیوتھراپی بھی شروع کر دی گئی ہے۔








